ارمینہ رانا خان کا بلال اشرف کی فلم’’سپر سٹار‘‘ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد : پاکستانی اداکارہ ارمینہ رانا خان نے بلال اشرف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔ ارمنیہ رانا خان نے ٹویٹر پر اداکار بلال اشرف کی فلم ’’سپر سٹار‘‘ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی فلم نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں کامیاب ہو گی۔ یاد رہے کہ اداکار بلال اشرف اور ارمنیہ رانا خان نے فلم ’’یلغار‘‘ اور ’’جانان‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا ، بلال اشرف فلم ’’سپرسٹار‘‘ میں ماہرہ خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم عیدالاضحیٰ پرسینما گھرون کی زینت بنے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 9 اگست 2019

Share On Whatsapp