صباء قمر انتہائی منجھی ہوئی اداکارہ ہے ،فن کی باریکیوں کو اچھی طرح سمجھتی ہوں ‘ یاسر حسین

ان فنکاروں کی فہرست میں نام شامل کرانا چاہتا ہوں جنہیں پرستار عزت و احترام دیتے ہیں‘ انٹر ویو میں گفتگو

لاہور : اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ صباء قمر انتہائی منجھی ہوئی اداکارہ ہے اورا نکے ساتھ فلم میں کام کر کے احساس ہوا ہے کہ وہ فن کی باریکیوں کو اچھی طرح سمجھتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ صباء قمر اپنے کام میں انتہائی سنجیدگی دکھاتی ہیں جس نے مجھے بڑا متاثر کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم ’’لاہور سے آگے ‘‘ کی ریلیز کے بعد مجھے عوامی حلقوں میں پذیرائی ملی ۔ایک سوال کے جواب میں یاسر حسین نے کہا کہ شاید ہی ایسا کوئی فنکار ہوگا جس کے دل میں سپر سٹار بننے کی خواہش موجود نہیں ہوگی ۔میں چاہتا ہو ں کہ میں نام ان فنکاروں کی فہرست میں شامل ہو جاے جنہیں پرستار عزت و احترام دیتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp