ہالی ووڈ اینیمیٹڈفلم ’دی ایڈمز فیملی‘کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی کامیڈی اور تھرل سے بھرپور اینیمیٹڈ فلم ’’دی ایڈمز فیملی ‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔کونراڈ ورنن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم چارلس ایڈمزکے مشہور کارٹون پر مبنی ہے جس کی کہانی ایڈمز نام کے ایک خاندان کے گرد گھوم رہی ہے۔فلم میں اپنی آوازوں کا جادو جگانے والے فنکاروں میں آسکر ایساک،چارلز تھیرون،نک کرول،فن وولفہارڈ،ایلیسن جینے اور ایمی گارسیا سمیت دیگر شامل ہیں۔فلم 11اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp