فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مجموعی طورپر 1 لاکھ 99 ہزار 624 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور

مکةالمکرمہ : فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سرکاری اور پرائیویٹ سکیم کے تحت مجموعی طورپر 1 لاکھ 99 ہزار 624 پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ وزارت مذہبی امورکے ترجمان کے مطابق 1 لاکھ 22 ہزار 975 سرکاری جبکہ 76 ہزار 755 عازمینِ حج نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے چکے ہیں اور سرکاری سکیم کا حج فلائٹ آپریشن مکمل ہو گیا ہے۔ موسسہ جنوب ایشیا اور مکاتب کے ذریعے عازمین حج کے مشاعر کے انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں ۔
مکاتب کی جانب سے منی کے خیمہ کارڈ رہائش گاہوں پر تقسیم کرنے کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے ذریعے عازمین حج کی قربانی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ امسال مکاتب کے ساتھ مزید بہتر سہولیات اور تین وقت کھانے کی فراہمی کا معاہدہ کیا ہے۔ دفتر امور حج پاکستان کی جانب سے عازمینِ حج کو ہدایات جاری کی گئیں۔ گرم موسم کومدنظر رکھتے ہوئے عازمین حج پانی اور چھتری کا استعمال زیادہ کریں۔ عازمینِ حج مشاعر میں اپنے ساتھ کم سے کم سامان رکھیں۔ کسی پریشانی کی صورت میں معاون حج یا مفت ہیلپ لائن 8001166622 سے مدد لیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp