سینیٹر مشاہد اللہ کا ہرنیہ کا آپریشن

ن لیگی رہنما مشاہداللہ کی اسپتال میں موجود تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، بیٹے نے دعاؤں کی اپیل کر دی

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ مشاہد اللہ کی آج سرجری کی گئی ہے۔اس حوالے سے صحافی ارشد وحید چوہدری نے بھی ٹویٹ کیا ہے اور مشاہد اللہ کی جلد صحت یابی کی کے لیے دعا کی ہے۔مشاہد اللہ کی کچھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس سے ان کی طبعیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مشاہد اللہ کا ہرنیہ کا آپریشن ہوا ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں چند دن آرام کا بھی مشورہ دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے کارکنان نے بھی مشاہد اللہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔ن لیگی صارفین نے مشاہد اللہ کو ن لیگ کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائیں۔
واضح رہے کہ 2010ء میں مشاہد اللہ کا کینسر کا آپریشن بھی ہو چکا ہے۔
۔ ڈاکٹر مشاہد اللہ کے صاحبزادی نے قوم سے مشاہد اللہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp