ایف بی آر کا ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے والے بوتیک مالکان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی : فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے والے گارمنٹس اور بوتیک مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے اپنا رخ گارمنٹس اور بوتیک مالکان کی جانب کر لیاہے، ٹیکس رجسٹریشن نہ کرانے والے گارمنٹس اور بوتیک مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے 228 گارمنٹس اور بوتیک مالکان نے رجسٹریشن نہیں کروائی، ترجمان ایف بی آر کے مطابق نارتھ ناظم میں قائم بیشتر گارمنٹس اور بوتیک سٹور کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
ترجمان نے بتایاکہ ٹیکس رجسٹریشن نہ کروانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی، ایف بی آر نے 228 گارمنٹس اور بوتیک مالکان کو ہنگامی بنیادوں پر ٹیکس دینے کے لیے رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp