آئی جی سندھ نے سینٹرل پولیس آفس کے چھٹے فلورپرقائم کانفرنس ہال کو پرائیوٹ سیکرٹری ابراہیم کے نام سے منسوب کردیا

, ہال کو ابراہیم کے نام سے منسوب کرنیکا مقصد پی ایس ابراہیم کی سندھ پولیس کے لیئے شب و روز محنت اور خدمات کا اعتراف کرنا اورسراہنا ہے ، ڈاکٹر سیدکلیم امام

کراچی : آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے سینٹرل پولیس آفس کے چھٹے فلورپرقائم کانفرنس ہال کو پرائیوٹ سیکریٹری ابراہیم کے نام سے منسوب کردیا اوراسکا باقاعدہ افتتاح بھی پی ایس ابراہیم کے ہاتھوں ہی کرواکرسندھ پولیس کی تاریخ میں ایک نئی روایت رقم کردی۔ابراہیم ہال کے افتتاح کے حوالے سے منعقدہ اس سادہ مگرپروقار تقریب میں سینٹرل پولیس آفس میں تعینات سینئر پولیس افسران کے علاوہ سابقہ آئی جیز نیاز احمد صدیقی اور شاہدندیم بلوچ بھی موجود تھے ۔
آئی جی سندھ نے اس موقع پرکہا کہ ہال کو ابراہیم کے نام سے منسوب کرنیکا مقصد پی ایس ابراہیم کی سندھ پولیس کے لیئے شب و روز محنت اور خدمات کا اعتراف کرنا اورسراہنا ہے ۔سابقہ آئی جیز نے اس موقع پر پی ایس ابراہیم کے نام سے ہال کو منسوب کرنیکے اقدام پر آئی جی سندھ کوسراہا اوراپنی اپنی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ماتحتوں کی خدمات اورکارکردگی کو سراہنے اوریادگار بنانیکی اس بہتر کوئی دوسری مثال ہو ہی نہیں سکتی۔آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام کے اس اقدام کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp