سندھ میں موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی،آئی جی سندھ نے پولیس کو ہائی الرٹ کردیا

کراچی : آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام نے محکمہ موسمیات کی جانب سے موسلادھار باشوں کی پیش گوئی کے تناظر میں سندھ بھر میں رین ایمر جینسی کے تحت پولیس کوآئندہ احکامات تک ہائی الرٹ کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ڈی آئی جیز،ایس ایس پیز متعلقہ ایس ایچ اوزکو امدادی کاموں اورلوگوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کا ناصرف پابند کرینگے بلکہ اس ضمن میں متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ باہم روابط کے عمل کوبھی یقینی بنائیں گے ۔
انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تیار کردہ رین ایمرجینسی پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل درآمد کو صوبائی سطح پر یقینی بنایا جائے جبکہ ٹریفک پولیس باالخصوص بارشوں کے باعث زیرآب آجانیوالی سڑکوں کے لئے متبادل روٹس اور انکی تشہیرکوبھی یقینی بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ نشیبی علاقوں کی شاہراہوں/گلیوں سے پانی کی نکاسی،سڑکوں پر خراب ہوجانیوالی گاڑیوں کو فوری ہٹاکرسڑکوں کو کلیئر کرنے کے لیئے متعلقہ اداروں کے تعاون سے تمام تراقدامات کو ممکن بنایا جائے۔
تمام ایس ایس پیز ضلعی/ٹریفک زونز متعلقہ ایس ایچ اوز/سیکشن افسران کو علاقوں میں موجودگی کاباقاعدہ پابندبنائینگے ۔انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ تمام ضلعی پولیس کنٹرول رومز/ ٹریفک پولیس کنٹرول ممکنہ بارشوں سے علاقوں کی صورتحال /ریسکیو ورکنگ اور سڑکوں پرٹریفک کی صورتحال/ٹریفک اقدامات کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹنگ ناصرف نوٹ کرینگے بلکہ رپورٹ برائے ملاحظہ و مزید ضروری اقدامات متعلقہ سپروائزری افسران کو بھی ارسال کرینگے ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp