علی زیدی کو بم پروف گاڑی رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

وفاقی وزیر کو بم پروف گاڑی رکھنے کا اجازت نامہ دلانے کیلئے وزارت داخلہ نے حکومت سندھ کو2بار لیٹر ارسال کئے تھے

کراچی : سندھ حکومت نے وزیر جہاز رانی و بندرگاہ علی حیدر زیدی کو لاحق سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بم پروف گاڑی رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سیکورٹی تھریٹ کے پیش نظر وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پولیو پروگرام کے فوکل پرسن بابر عطا کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے چاروں صوبوں کو لیٹر ارسال کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علی حیدر زیدی کو بم پروف گاڑی رکھنے کا اجازت نامہ دلانے کیلئے وزارت داخلہ نے حکومت سندھ کو2بار لیٹر ارسال کئے تھے۔ لیٹر ملنے پر محکمہ داخلہ نے قانون کے مطابق پولیس رینجرز اور دیگر حساس اداروں سے رپورٹ طلب کی تھی جس پر بعض اداروں نے علی حیدر زیدی کو سیکورٹی خدشات لاحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp