اطلاعات کے شعبے میں جدید خطوط اور ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے،سعید غنی

, افسران کو اپنے متعلقہ پریس کلبوں ،صحافیوں کی تنظیمو ں اور صحافیوں سے موثر رابطے میں رہیں ،وزیر اطلاعات سندھ کی ہدایت

کراچی : صوبائی وزیراطلاعات و محنت سعید غنی نے جمعرات کو تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز اور تمام ضلعی افسران کے ساتھ اجلاس طلب کیا۔اجلا س میں سیکریٹری اطلاعا ت عمران عطا سومرو ،محکمہ اطلا عا ت کے ڈویژنل افسرا ن سمیت دیگر افسرا ن نے شرکت کی اور ڈو یژنل سطح پر تما م محکمہ اطلا عا ت کی کا ر کر دگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی محکمہ اطلاعات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خصوصی طور پر ڈویژنل افسران کو بلایا گیا ۔
اجلاس میں وزیر اطلاعات نے صوبے بھر میںا طلاعا ت کے شعبے کی جانب سے عوام تک سندھ حکومت اور اس کے ماتحت محکموں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو عوام تک پہنچانے کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ اطلا عا ت کے شعبے کا اصل کام عوام تک میڈیا کے توسط سے حقائق اور بالخصوص محکمہ کے جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرنا ہے لیکن ہمارے افسران ایسا کرنے سے نہ جا نے کیو ں قاصر ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اگر کوئی محکمہ یا کوئی ایسی خبر جس کا اثر عوام پر منفی طور پر حکومت پر اثر انداز ہورہا ہے تو ڈویژنل ڈائریکٹرز اور ڈی آئی اوز کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی ان کا موقف اور تردید میڈیا کے ذریعے عوام الناس تک پہنچائیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام افسران سے گزارش ہے کہ وہ اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ ہر ماہ باقاعدگی سے سیکریٹری اطلاعات تک پہنچائیں تاکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔علاوہ ازیں صو با ئی وزیر سعید غنی نے افسران پر زور دیا کہ اطلاعات کے شعبے میں جدید خطوط اور ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جائے وزیر اطلاعات نے افسران کو اپنے متعلقہ پریس کلبوں ،صحافیوں کی تنظیمو ں اور صحافیوں سے موثر رابطے میں رہنے کی ہدایت کی اور ان کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے کم مدت میں حل کر نے کی یقین دہانی کرائی۔
صوبائی وزیر نے افسران پر زور دیا کہ آپ کی کارکردگی کے حوالے سے منفی تاثر پایا جاتا ہے اسے دور کیا جاسکے اور اور پچھلے دس سال میں جو بھی ترقیاتی کام آپ کے اضلاع میں ہوئے اس کی ایک جامع رپورٹ بھی ارسال کریں تاکہ ہم میڈیا کہ دوستوں کے ذریعہ عا م عوام تک یہ بات پہنچا سکیںکہ حکومت نے مختلف ترقیاتی پروگرام بھی کئے ہیں جس کی کوئی بھی خبر میڈیا میں نہیں دی یا چھاپی گئی۔انہوں نے ڈویژنل افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی تربیت بھی کروائیں گے تاکہ آپ جدید دور کے تقاضوں سے اپنے آپ کو ہم آہنگ کریں۔صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے سیکریٹری اطلاعات کو ڈویژنل انفا ر میشن آفیسرز کے مسائل حل کر نے کی ہدایت کی ۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp