پاکستان کے کسی سینما گھر میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہو گی، ڈراموں، فلموں اور اس قسم کے دیگر بھارتی مواد کے پاکستان میں نشر ہونے پر مکمل پابندی ہوگی،

, کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھیں گے، ہر وہ اقدام کریں گے جس سے عظیم کشمیریوں کے بے مثال حوصلے مزید بلند ہوں , وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ : وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی سینما گھر میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہو گی، ڈراموں، فلموں اور اس قسم کے دیگر بھارتی مواد کے پاکستان میں نشر ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کسی سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہو گی، ڈراموں، فلموں اور اس قسم کے دیگر بھارتی مواد کے پاکستان میں نشر ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھیں گے، ہر وہ اقدام کریں گے جس سے عظیم کشمیریوں کے بے مثال حوصلے مزید بلند ہوں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp