مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے منافقانہ، جاہلانہ اور احمقانہ فیصلہ کے خلاف وزارت ریلوے کا سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ

ٹرین واہگہ بارڈر پر پہنچا دی ہے اور بھارت کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ اپنے مسافروں اور بوگیوں کو اپنا انجن لگا کر لے جائے، سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیاں عید پر کراچی و دیگر شہروں کی ٹرینوں کے ساتھ لگانے کی ہدایت کردی ہے، ہم امن چاہتے ہیں لیکن کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا , وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے منافقانہ، جاہلانہ اور احمقانہ فیصلہ کے خلاف وزارت ریلوے نے جمعرات سے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ٹرین واہگہ بارڈر پر پہنچا دی ہے اور بھارت کو آگاہ کیا ہے کہ کہ وہ اپنے مسافروں اور بوگیوں کو اپنا انجن لگا کر لے جائے، سمجھوتہ ایکسپریس کی بوگیاں عید پر کراچی و دیگر شہروں کی ٹرینوں کے ساتھ لگانے کی ہدایت کردی ہے، ہم امن چاہتے ہیں لیکن کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔
ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بھارت کے احمقانہ فیصلہ سے کچھ بھی ہو سکتا ہے جنگ بھی ہو سکتی ہیں لیکن ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہین اور اگر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ فیصلہ کن جنگ ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک وزیر ریلوے ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چلے گی۔ نریندر مودی کی سیاست بابری مسجد سے شروع ہوئی تھی اور کشمیری نوجوان اپنے لہو کے ذریعے لال قلعہ پر دفن کریں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp