چین کا بھارتی شہریوں کو ویزے دینے سے انکار

چین نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کی حیثیت تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد سخت تشویش کا اظہار کیا تھا

چین : : چین نے بھارتی شہریوں کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتاتیا گیا ہے کہ چین نے کیلاش من ساروار یاترا کے لیے بھارتی شہریوں کے ایک گروپ کو ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے۔بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کی حیثیت تبدیل کرنے کے فیصلے کے بعد چین نے سخت تشویش کا اظہار کیا تھا۔خیال رہے چین بھی جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارتی یکطرفہ فیصلے کی مخالفت کر چکا ہے.
اپنے ایک بیان میں چینی سفیر یاﺅجنگ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر کی حیثیت ایک متنازع علاقے کی ہے، اقوام متحدہ کی قرارداد، پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدے ریکارڈ پر موجود ہیں. دونوں ممالک کو عالمی قوانین اور اصولوں کی پاسداری کی جانی چاہیے، چینی سفیریاﺅ جنگ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان اور بھارت کشمیری عوام کے مستقبل کیلئے بہتر فیصلہ کریں گے.
پاکستان اوربھارت کا بہتر فیصلہ پورے خطے کیلئے مفید ہوگا، چینی سفیر نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا مستقل رکن ہے‘چین کی امن واستحکام کی بحالی کے لئے خصوصی ذمہ داریاں ہیں، پاکستان اور چین ہمیشہ انصاف اور عالمی قوانین کی پاسداری کیلئے ساتھ رہے. واضح رہے کہ عالمی کمیشن آف جیورسٹس (آئی سی جے) نے بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنائے.
عالمی کمیشن آف جیورسٹس نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس اقدام سے بھارت میں قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کو دھچکا لگا. آئی سی جے کے سیکریٹری جنرل سام ظریفی کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کا اقدام ریاست کشمیر کا درجہ متاثر کرے گا، کشمیریوں پر سخت اور ظالمانہ نئی پابندیاں لگادی گئی ہیں.

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp