ہمارے ہاں دوسروں کی مخالفت کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا رواج عام ہو گیا ہے‘ مہوش حیات

بلا جواز تنقید کو کسی خاطر میں نہیں لاتی،اصلاح کیلئے سو بار تنقید کی جائے اس کا خیر مقدم کروں گی‘ انٹر ویو میں گفتگو

لاہور : اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں بغیر کسی وجہ سے کے دوسروں کی مخالفت کر کے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کا رواج عام ہو گیا ہے ، تنقید کے خلاف نہیں لیکن اس میں اصلاح کا پہلو بھی ہونا چاہیے۔ ایک انٹر ویو میں مہوش حیات نے کہا کہ جب سے مجھے تمغہ امتیاز ملا ہے اس کے بعد سے میرے مخالفین کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتا بغیر کسی جواز کے تنقید کی جاتی ہے جسے میں کسی خاطر میں نہیں لاتی۔
اداکارہ نے کہا کہ میں تنقید کے خلاف نہیں لیکن اس کا مثبت پہلو ہونا چاہیے تاکہ دوسرا اس سے اس اپنی اصلاح کر سکے ۔ اصلاح کی غرض سے سو بار تنقید کی جائے میں اس کا خیر مقدم کروں گی ۔ مہوش حیات نے کہا کہ ہمارے ہا ں یہ رواج عام ہو گیا ہے کہ اپنی مقبولیت اور لوگوں کی توجہ حاصل کر نے کے لئے دوسروں پر تنقید کی جائے جسے کسی طرح بھی خوش آئند قرار نہیں دیا جا سکتا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp