بطور والدہ دوستانہ رشتے کی قائل ہوں، ثمینہ پیرزادہ

اسلام آباد : اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ان کا اپنے بچوں سے دوستانہ رشتہ ہے۔ نجی ٹی وی پر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا بات کرتے ہوئے کہا کہ والدین اور بچوں کا رشتہ انا سے پاک ہونا چاہیے اور ان کا آپس میں رشتہ دوستانہ ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بروکن فیملی کا فرد رہ چکی ہیں اور اس رشتے میں انا کی تلخی سے بھی گزر چکی ہیں اور اس لئے جب وہ ماں بنی تو انہوں نے اور ان کے شوہر عثمان پیرزادہ نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ بچوں کے والدین بننے کی بجائے ان کے دوست بنیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد اور والدہ کی آپس کی مخالفت نے ان کو ذہنی طور پر بہت متاثر کیا تھا جس سے وہ اپنی والدہ سے بہت دور ہوگئی تھیں جس کا آج بھی ان کو دکھ ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 8 اگست 2019

Share On Whatsapp