Star Basketball Player Banned After Urine Test Finds Him To Be Pregnant

باسکٹ بال کے سٹار کھلاڑی کو پیشاب کے ٹسٹ میں حاملہ ظاہر ہونے پر پابندی کا سامنا

باسکٹ بال کے امریکی کھلاڑی  ڈی جے کوپر پر دو سال کےلیے کھیلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ان پر  یہ پابندی پیشاب کے ٹسٹ کے نتیجے میں حاملہ ظاہر ہونے پر لگائی گئی۔
28 سالہ  کوپر  یورپ میں   اے ایس موناکو کے لیے کھیلتے  ہیں۔انٹرنیشنل باسکٹ بال فیڈریش ( ایف آئی بی اے)  نے پیشاب کے ٹسٹ کے غیر متوقع نتائج آنے پر کوپر  پر پابندی لگائی ہے۔ ایف آئی بی اے کے مطابق  ڈونل نے  ٹسٹ کےلیے اپنے پیشاب کے نمونے کی بجائے کسی خاتون کے پیشاب کے نمونے بھیجے تھے۔

اسی وجہ سے  کوپر  پر دو سال کےلیے پابندی عائد کر دی گئی۔
پچھلے سال ستمبر میں ڈی جےکوپر نے اعلان کیا تھاکہ  وہ اے ایس موناکو کو چھوڑ رہے ہیں حالانکہ اس کلب  میں انہوں نے بہت سی کامیابیاں حاصل کی تھیں۔انہوں نے کلب چھوڑنے پر ذاتی وجوہات کا ذکر کیا۔ تاہم اب اندازہ ہو رہا ہے کہ اُن کے کلب چھوڑنے کی وجوہات کیا تھیں۔
کوپر نے 2014 میں بوسنیا کی شہریت لی تھی، وہ بوسنیا کی باسکٹ بال ٹیم کا حصہ بننا چاہتے تھے۔ اسی لیے  انہیں روٹین کے ڈرگ ٹسٹ کےلیےپیشاب کا تجزیہ کرانا تھا تاہم انہوں نے اپنا پیشاب دینے کی بجائے کسی خاتون کا پیشاب  دے دیا۔ ایف آئی بی اے نے تصدیق کی کہ کوپر پر جون 2018 میں دھوکہ دہی پر پابندی لگائی گئی تھی۔ کوپر پر پابندی 24 جون 2020 کو ختم پوگی۔

تاریخ اشاعت : منگل 6 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں