
سائنسدانوں نے دماغ سے کنٹرول ہونے والی ویڈیو گیم تیار کر لی
Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
سوئزرلینڈ کے سائنسدانوں نے ایک ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، جس سے لوگ اپنے دماغ کی مدد سے ویڈیو گیمز کھیل سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ ٹیکنالوجی ایسے لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو شدید قسم کی جسمانی معذرویوں کے باعث حرکت نہ کر سکتے ہوں۔اس ٹیکنالوجی سے ایسے لوگ ویڈیو گیم کھیل سکیں گے۔
برین ڈرائیور نامی اس پروگرام کے تجربات جاری ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اُن کی انگلیوں اور دماغ کا رابطہ نہیں ہے۔ انہیں اپنی توجہ بہت زیادہ مرتکز کرنی پڑتی ہے، جس کے بعد وہ یہ گیم کھیل سکتے ہیں۔
اس ٹیکنالوجی میں سر کے ساتھ لگے الیکٹروڈ دماغی سگنلز کو کمپیوٹر کو بھیجتے ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے وہ ایسا سسٹم بنانا چاہتے ہیں جو معذور لوگوں کو حرکت کرنے میں مدد دے۔ اس سے ایسی وہیل چیئرز بنائی جا سکتی ہیں، جو دماغی سگنلز سے کنٹرول کی جا سکیں۔
تاریخ اشاعت : پیر 5 اگست 2019