Video: Sister's Quick-Thinking Saves Boy Who Got Hung By Rope

ویڈیو: بہن کی حاضر دماغی نے بھائی کی جان بچا لی

ایک چھوٹی سی بچی کو  اپنے بھائی کی زندگی بچانے پر سراہا جا رہا ہے۔ اس بچی کا بھائی ایک ایسی رسی میں پھنس گیاتھا، جس کا ایک سرا لفٹ کے دروازے میں پھنسا ہوا تھا اور دوسرا  بھائی کے گلے کے گرد لپٹا ہوا تھا۔ذرا سی تاخیر سے یہ بچہ گلا گھٹنے  کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ  دھو بیٹھتا۔
دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ استنبول، ترکی میں پیش آیا۔

لفٹ کے سیکورٹی کیمروں نے اس واقعے کو فلم بند کر لیا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے  کہ  ایک    بچہ رسی کے ساتھ  کھیل رہا ہے، بچے نے رسی کا ایک سرا پھندے کی صورت میں گلے میں ڈالا ہوا ہے اور اس کا دوسرا سرا لفٹ کے دروازے میں پھنسا ہوتا ہے۔  لفٹ اوپر جانے پر بچہ رسی کے ساتھ لٹک جاتا ہے۔ ایسے میں میں بچے کی بہن کی حاضر دماغی کام آتی ہے، وہ فوراً پرسکون  انداز میں ایمرجنسی بٹن دباتی اور اپنے بھائی کے گلے سے رسی نکال دیتی ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھنے والے صارفین نے بچی کی حاضر دماغی    اور پرسکون رہ کر صورتحال کو قابو میں کرنے کو سراہا ہے۔حادثے کے بعد بچے کی حالت اب کافی بہتر ہے۔
اس ویڈیو کو آپ بھی دیکھیں۔


تاریخ اشاعت : پیر 5 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں