
برازیلین گینگ لیڈر کی اپنی بیٹی کا روپ دھار کر فرار کی کوشش ناکام
Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_art_pic' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_art_pic' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
برازیل کی بدنام زمانہ ریوڈی جنیرو جیل میں 73 سال کی قید کاٹنے والے منشیات کے سمگلر کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جب وہ اپنی 19 سالہ بیٹی کا روپ دھار کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ جیل سے فرار ہونے کے لیے انہوں نےسیلیکون کا سستا سا ماسک لگایا ہوا تھا اور سر پر سستی سی وگ پہنی ہوئی تھی۔
پچھلے ہفتے کلاڈینو کی بیٹی ایک دوسری عورت کے ساتھ اپنے باپ سے ملنے آئی۔ دوسری عورت بظاہر حاملہ دکھائی دیتی تھیں اس لیے تلاشی سے بچ گئیں۔ برازیل کی سب سے بڑی جرائم پیشہ تنظیم ریڈ کمانڈ کے سربراہ کلاڈینو کی کوشش تھی کہ اپنی بیٹی کا ماسک لگا کر آرام سے سب کی آنکھوں میں دھول جھونک کر نکل جائے۔
زنانہ سیلیکون ماسک پہن کر، سستی وگ لگائے اور سفید شرٹ پہنے 42 سالہ کلاڈینو نے کلیئرنس آفس میں پہنچ کر زنانہ آواز میں اپنا یعنی اپنی بیٹی کا آئی ڈی کارڈ مانگا۔ جیل کا عملہ اُن کی بے چینی سے شک میں پڑ گیا۔ انہوں نے غور سے دیکھا تو پتا چلا کہ ان کے سامنے کوئی ایسا شخص ہے، جس نے عورت کا روپ دھارا ہوا ہے۔ سیکورٹی سٹاف نے انہیں پکڑ لیا اور بتدریج ان کا ماسک اتراوا دیا۔ سیکورٹی سٹاف نے اس سارے واقعے کی فوٹیج بھی بنائی، جو لوگوں کے محظوظ ہونے کی وجہ بنی ہوئی ہے۔کلاڈینو کی بیٹی اینا گیبرئیل لیانڈرو ڈا سلوا کو اپنے باپ کو جیل سے فرار کرانے کی کوشش پر 2 سال قید ہو سکتی ہے۔حکام ماسک اور وگ اندر لانے والی عورت سے بھی تفتیش کر رہے ہیں۔
کلاڈینو نے جیل سے فرار کی یہ پہلی کوشش نہیں کی۔ 2013 میں انہوں نے دوسرے قیدیوں کے ساتھ فلم دی شاشنک ریڈیمپشن کی طرح سیوریج سے فرار ہونے کی کوشش کی تھی لیکن بتدریج پکڑے گئے۔
تاریخ اشاعت : پیر 5 اگست 2019