‘I Never Got Married’: 107-Year-Old Woman Celebrating Her Birthday Shares Some Pearls Of Wisdom

”میں نے کبھی شادی نہیں کی“ 107 سالہ خاتون نے اپنی سالگرہ پرطویل عمر کا راز بتا دیا

1912ء میں بہت سے اہم واقعات ہوئے۔ ووڈرو ولسن نے روزویلیٹ کو  ہرا کر صدارتی الیکشن جیتا، ری پبلک آف چائنا کا قیام عمل میں آیا اور شہرہ آفاق بحری جہاز ٹائی ٹینک بھی اسی سال  ڈوبا ۔
اسی سال برونکس کی رہائشی لوئیس جین  سگنور پیدا ہوئیں اور یہ آج بھی زندہ ہیں۔ 31 جولائی کو انہوں نے اپنی 107 ویں سالگرہ منائی ہے۔
نیویار ک کے نیوز آؤٹ لیٹ سی بی ایس 2  کے مطابق 100 سے زیادہ افراد  اُن کی سالگرہ میں شریک ہوئے۔

مقامی میڈیا کے بہت سے نمائندے بھی  کوآپ سٹی  کے جے اے ایس اے بارٹو کمیونٹی  سنٹر میں جمع ہوئے۔
سگنور  ہارلم کے علاقے میں پیدا ہوئی۔ وہ 14 سال کی تھیں، جب وہ برونکس میں منتقل ہوئیں۔انہوں نے برونکس میں ہی اپنا گھر بنایا۔ 107 سال کی عمر میں بھی وہ زندگی سے بھرپور ایک متحرک زندگی گزار رہی ہیں۔اُن کے روز مرہ کے معمولات میں رقص اور ورزش کرنا شامل ہیں۔

حال ہی میں انہیں نمونیا ہوگیا۔ ہائی بلڈ پریشر کی دوائیاں لیتے ہوئے بھی انہوں نے ایک دن بھی وہیل چیئر یا سانس  لینے میں مدد دینے والے آلات استعمال نہیں  کیے۔اپنی سالگرہ کے لیے انہوں نے اپنی شاپنگ خود کی۔
اپنی طویل عمر کے راز کے بارے میں بات کرتے ہوئے سگنور نے بتایا کہ انہوں نے ساری زندگی شادی نہیں کی اور یہی اُن کی طویل عمر کا راز ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اٹالین کھانے بھی اُن کی طویل عمری کا راز ہیں۔
سگنور کی طویل عمری  کا ایک راز جینیاتی بھی  ہوسکتا ہے۔ اُن کی بہن کی عمر 102 سال ہے اور وہ ابھی تک زندہ اور بہتر حالت میں ہیں۔یہ دونوں بہنیں نیویارک میں رہنے والی سب سے عمر رسیدہ بہنیں ہو سکتی ہیں۔
اس وقت دنیا کی سب سے عمررسیدہ خاتون الیلیا مرفی  کی عمر 114 سال ہے اور  وہ  ہارلم نیویارک میں رہتی ہیں۔وہ امریکا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون بھی ہیں۔
طویل عمر کی وجوہات میں نیویارک کا پانی بھی شامل ہو سکتا ہے کیونکہ  2015 میں 116 سال کی عمر پانے والی سوساناہ موشٹ کا تعلق بھی نیویارک سے ہی تھا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 4 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں