New York Park-cleaning Goats Honored With G.O.A.T. Awards

نیویارک کے پارک کی صفائی کرنے والی بکری کے لیے G.O.A.T. ایوارڈ

نیویارک کی ایک تنظیم نے جمعرات کو G.O.A.T. ایوارڈ دینے کی خصوصی تقریب کا ااہتمام کیا۔ اس تقریب میں پانچ بکریوں کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ بکریاں پارک میں موجود غیر مقامی پودے صاف کرتی ہیں۔
ریورسائیڈ پارک کنزرویسی نے اپنا پہلا G.O.A.T.  یعنی Great Of All Time ایوارڈ  جمعرات کو مین ہیٹن میں واقع ریور سائیڈ پارک میں منعقد کیا۔اس تقریب میں پارک سے غیر مقامی پودے چرنے والے ریوڑ کی پانچ بکریوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔


تنظیم کا کہنا ہے کہ ان پانچ بکریوں کا انتخاب ووٹنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ یہ بکریاں بہار کے موسم میں لائی گئیں تھیں، تب سے ہزاروں افراد ان کی کارکردگی کا جائزہ لے  رہے  ہیں۔جیتنے والی بکریوں کو میڈل اور کھانے کے قابل پھولوں کو گلدستہ پیش کیا گیا۔
اس پارک میں 24 بکریا ں غیر مقامی پودوں جیسے  جاپانی ناٹ ویڈ، وائن بیری، پوائزن آئیوی اور انگلش آئیوی وغیرہ کھاتی ہیں۔ریورسائیڈ پارک  جنگلاتی علاقے کے 60 ایکڑ پر مشتمل ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 2 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں