Meet Wally The Emotional Support Alligator

ملیے جذباتی سہارا دینے والے بے ضرور مگرمچھ”والی“ سے


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

جذباتی سہارا دینے یا ایموشنل سپورٹ  فراہم کرنے والے جانوروں کی فہرست تیار کی جائے تو یقیناً مگرمچھ اس فہرست میں شامل نہیں ہوگا۔اس کے باوجود پنسلوینیا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے مگرمچھ کو گلے لگاتا ہے۔
65 سالہ جوئی ہینی نے اپنے ڈاکٹر سے منظوری کے بعد مگرمچھ کو جذباتی سہارا دینے والے جانور کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا۔

اس سے پہلے جوئی ذہنی دباؤ کم کرنے کے لیے دوائیں کھانے سے انکار کر چکے تھے۔
جوئی جس مگرمچھ  سے جذباتی سہارا لیتے ہیں، اس کا نام والی ہے۔مگر مچھ عام طور پر تو کافی خطرناک ہوتے ہیں لیکن والی ایک بے ضرر مگرمچھ ہے۔
اسے گلے لگنا اور تھپتھپایا جانا اچھا لگتا ہے۔جوئی کو معلوم ہے کہ والی اگر چاہے تو ان کی بازو کھا سکتا ہے لیکن والی ایک شریف مگرمچھ ہے۔
جوئی نے بتایا کہ والی بالکل کتوں کی طرح ہے۔اسے پیار کیا جانا اور تھپتھپائے جانا پسند ہے۔جوئی نے بتایا کہ والی اُن کا حوصلہ بلند رکھا ہے۔جوئی نے بتایا کہ والی خود ہی ان کے بستر پر آ کر لیٹ جاتاہے۔
پانچ فٹ لمبے والی کی عمر اس وقت 4 سال ہے۔ ایک دن وہ 16 فٹ طویل مگر مچھ بن جائے گا۔ والی  جوئی کے ایک دوست کو آرلینڈو سے ملا تھا۔ جوئی کے دوست نے  انہیں والی  بطور تحفہ دے دیا۔
اگر جوئی والی کو نہ لیتے تو  شاید اسے مار دیا جاتا۔جوئی کا کہنا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ میں مبتلا رہتے تھے، کچھ دن بعد انہیں احساس ہوا کہ والی کے ساتھ رہنے سے اُن کی حالت بہتر رہتی ہے۔
اس وقت والی  کو جذباتی سہارا فراہم کرنے والے جانور کے طور پر رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔ جوئی اور والی ایک ساتھ پارک جاتے ہیں۔ایک ساتھ شاپنگ کرتےہیں اور بوڑھوں کے نرسنگ ہوم میں رہنے والوں کی عیادت کرتے ہیں۔
والی کس طرح سے لوگوں سے گھل مل جاتا ہے، اس کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔


تاریخ اشاعت : جمعہ 2 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں