Company Offers $1,000 To Spend One Weekend Offline

یہ کمپنی ایک ویک اینڈ تک آف لائن رہنے والے کو 1 ہزار ڈالر انعام دے گی

ایک انٹرنیٹ پروائیڈر کمپنی  نے ایک ویک اینڈ کے لیے  زبردست چیلنج پیش کیا ہے۔ یہ کمپنی صرف ایک ویک اینڈ  پر آف لائن رہنے والوں کو یعنی کمپیوٹر اور فون استعمال نہ کرنے والے  کو 1 ہزار ڈالر دے گی۔
سیٹلائٹ انٹرنیٹ ڈاٹ کام  کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ڈی ٹاکس چیلنج میں جنوبی کیرولائنا کے جوشوا ٹری نیشنل پارک میں ایک ویک اینڈ آف لائن گزارنے والے کو 1 ہزار ڈالر دئیے جائیں گے۔

اس چیلنج میں حصہ لینے والوں پر تین میں سے دو دنوں تک کوئی بھی ٹیک ڈیوائس استعمال کرنے کی پابندی ہوگی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ چیلنج کے آخری روز حصہ لینے والے اپنی ڈیوائس کو استعمال کرتے ہوئے  اپنے تجربے کو انٹرنیٹ پر شیئر کر سکیں گے۔
اس چیلنج میں حصہ لینے کے لیے درخواست گزاروں میں سے ایک خوش قسمت شخص کو 26 اگست کو چنا جائے گا۔ اس شخص کو ائیر کنڈیشن   کمرہ، گرم پانی کا ٹب  ، تالاب اور تازہ پانی کی سہولتوں کے ساتھ رہائش فراہم کی جائے گی۔
اس چیلنج میں حصہ لینے والے قریبی پہاڑیوں پر چڑھ سکیں گے، تالاب میں نہا سکیں گے، کتاب  پڑھ سکیں گے یا رات کو تارے دیکھ سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 1 اگست 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں