Video Filter Glitch Reveals Popular Young Vlogger To Be 58-Year-Old Woman

ویڈیو فلٹر کی خرابی نےنوجوان دکھائی دینے والی وی لاگر کی اصل عمر کا راز فاش کر دیا


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

ایک خوبصورت نوجوان چینی وی لاگر، جنہیں Your Highness Qiao Biluo کے نام سے جانا جاتا ہے ، کے لاکھوں مداح کافی غصے میں ہیں۔ ان کے مداحوں کو ویڈیو فلٹر کی خرابی کے باعث ان کی اصل عمر پتا چل گئی۔ یہ وی لاگر اصل میں تو 58 سال کی ہیں لیکن ویڈیو فلٹر کے باعث نوجوان نظر آتی ہیں۔
Your Highness Qiao Biluo کے لاکھوں مداح چینی پلیٹ فارم Douyu پر اُن کی ہر سٹریمنگ دیکھتے ہیں۔

اب معلوم ہوا ہے نوجوان اور حسین و جمیل نظر آنے والی Your Highness Qiao Biluo اصل میں 58 سال کی ہیں۔ چینی پلیٹ فارم Douyu بہت سے فلٹر پیش کرتا ہے، ان میں سے ہی ایک فلٹر Your Highness Qiao Biluo کو نوجوان بنا کر ظاہر کرتا ہے۔
لاکھوں چینی وی لاگرز بیوٹی فلٹرز کا عام استعمال کرتے ہیں۔ تاہم کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ Your Highness Qiao Biluo حقیقی زندگی میں اتنی زیادہ مختلف ہونگی۔
وہ بہت سے مقبول وی لاگرز کے ساتھ جوائنٹ سٹریم بھی کرتی رہی ہیں۔ سب ہی جانتے تھے کہ وہ بیوٹی فلٹر استعمال کرتی ہیں، دوسرے وی لاگرز نے کئی بار Your Highness Qiao Biluo سے اصل چہرہ دکھانے کا کہا لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر انہیں زیادہ تحائف ملیں گے تو وہ اپنا اصل چہرہ دکھائیں گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر انہیں 1 لاکھ یوان یا 11950 ڈآلر کے تحائف ملیں گے تو وہ اپنا اصل چہرہ دکھائیں گی۔

ایک بار ایک ویڈیو سٹریمنگ میں ویڈیو فلٹر خراب ہو گیا تو اُن کی اصل شکل ظاہر ہوگئی، جس سے پتا چلا کہ وہ درمیانی عمر کی اور تھوڑی بھاری بھر کم خاتون ہیں۔ ویڈیو سٹریم میں جب بہت سے وی آئی پی ممبران نے اپنے عطیات منسوخ کیے اور روم چھوڑ کر جانا شروع کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ لائیو سٹریم میں ان کی اصل شکل دکھائی دے رہی ہے۔
ویڈیو فلٹر کی خرابی سے اُن کی اصل شکل ظاہر ہونے کی خبر چینی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔
بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اُن کے مداحوں کو اُن سے دھوکے بازی کی شکایت نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ سب جانتے تھے کہ وہ ویڈیو فلٹر استعمال کر رہی ہیں۔
اس کے بعد Your Highness Qiao Biluo نے سٹریمنگ بند کر دی۔ لیکن اس سیکنڈل سے اُن کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا۔ پہلے انکے فالورز کی تعداد 1 لاکھ تھی جو اب بڑھ  کر 6 لاکھ 50 ہزار ہو گئی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اب وہ پھر واپس آکر دوبارہ سٹریمنگ کریں گے۔ اب کی بار اُن کا منصوبہ ہے کہ وہ بیوٹی کیمروں کی تشہیر کریں گی اور اپنی میوزک ویڈیو لانچ کریں گی۔


تاریخ اشاعت : بدھ 31 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں