Hasan Ali Will Marry With Parents Will: Brother

والدین کی رضامندی نہ ہوئی تو حسن علی شادی نہیں کریں گے:بھائی

دونوں گھر والے آپس میں ملیں گے پھر فیصلہ ہوگا کہ نکاح کرنا ہے یا شادی: صنم علی

گوجرانوالہ : فاسٹ باﺅلر حسن علی کے بھائی نے کہا ہے کہ وہ اپنے والدین کی بہت عزت کرتے ہیں اور اگر والدین کی مرضی نہیں ہوئی تو شادی نہیں کریں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنم علی کا کہنا تھا کہ 20 اگست کو ہم یہاں سے جارہے ہیں جبکہ بھارت سے بھی فیملی یہاں آئے گی۔انہوں نے کہا کہ حسن ہم دونوں سے چھوٹا ہے اور والدین کی بہت عزت کرتا ہے اور ان کی رضامندی سے ہی سب کچھ ہوگا،حسن علی کے بھائی کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ایسا لگا کہ والدین کی مرضی نہیں تو وہ ان کی بات نہیں ٹالیں گے۔
صنم علی نے کہا کہ دونوں گھر والے آپس میں ملیں گے پھر فیصلہ ہوگا کہ نکاح کرنا ہے یا شادی،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہونے والی بھابھی کیلئے لہنگے دیکھ رکھے ہیں۔یاد رہے کہ حسن علی اگلے ماہ 20 اگست کو دبئی میں بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والی لڑکی شمیہ آرزو کے ساتھ نکاح کرنے والے ہیں، شمیہ آرزو پیشے کے لحاظ سے ایمرٹس ایئر لائن میں ایروناٹیکل انجینئر ہیں اور دبئی میں اپنے والدین کے ساتھ مقیم ہیں جب کہ شمیہ کے خاندان کے کچھ افراد بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں مقیم ہیں۔
شمیہ آرزو کے والد لیاقت علی کا تعلق پاکستانی شہر فرید آباد سے ہے جو پاکستان کے سٹیٹ گورنمنٹ کے ریٹائرڈ بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر ہیں۔ حسن علی چوتھے پاکستانی کرکٹر ہوں گے جو بھارتی لڑکی سے شادی کریں گے ، ان سے قبل شعیب ملک، ظہیر عباس اور محسن خان بھی بھارتی خواتین سے شادی کرچکے ہیں ۔

تاریخ اشاعت : بدھ 31 جولائی 2019

Share On Whatsapp