ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور : مسلم لیگ (ن) نے ادویات کی قیمتوں میں 200فیصد اضافے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔رکن اسمبلی اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ ادویہ ساز کمپنیوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ادویہ ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 35سے 200فیصد تک اضافہ کردیا ہے۔قیمتوں میںمن مرضی کا اضافہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے اختیارات کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔کھانے پینے کی اشیاء پہلے ہی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا جائے اورپرانی قیمتیں دوبارہ بحال کی جائیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 31 جولائی 2019

Share On Whatsapp