
جرمن کمپنی نے انتہائی طاقتور گلیو کی مدد سے 17 ٹن کے ٹرک کو 1گھنٹے تک فضا میں لٹکائے رکھا
Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
ڈیلو ایک چھوٹی جرمن کمپنی ہے، جو صنعتوں کے لیے گلیو بناتی ہے۔ اس کمپنی نے اپنے بنائے ہوئے انتہائی طاقتور گلیو سے ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بھی بنا لیاہے۔
کمپنی نے اپنے گلیو کی مدد سے 17 ٹن کے ٹرک کو 1 گھنٹے تک فضا میں لٹکا کر گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا ہے۔باواریا میں قائم ڈیلو کمپنی نے اس تقریب کے لیے خصوصی گلیو بنایا تھا، جس کی صرف تین گرام مقدار کو استعمال کرتے ہوئے 17.5 ٹن وزنی ٹرک کو فضا میں 1 گھنٹے تک لٹکایا گیا۔
پچھلے 12 سالوں میں دنیا کے طاقتور ترین گلیو کا ریکارڈ 7 بار ٹوٹ چکا ہے۔ پچھلی بار 2013ء میں ایک جرمن ایروسپیس سنٹر نے اپنے بنائے خاص گلیو سے 16.09 ٹن کے ٹرک کو ایک گھنٹے کے لیے فضا میں لٹکایا تھا۔
تاریخ اشاعت : منگل 30 جولائی 2019