اینٹی ڈینگی واک کامقصدشہریوں میں ڈینگی بیماری سے بچاؤسے متعلق آگاہی فراہم کرناہے‘یاسمین راشد

شہریوں کواپنے گھروں، دوکانوں اورورک پلیسزکوصاف ستھرارکھ کرڈینگی بیماری پرقابوپانے میں اہم کرداراداکرناچاہیے ‘صوبائی وزیر

لاہور : صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے ساندہ روڈپراینٹی ڈینگی واک میں خصوصی شرکت کی۔اس موقع پراجمل بھٹی اورعلی عامرسمیت اہل علاقہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے دوکانداروں اورراہگیروں میں اینٹی ڈینگی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اینٹی ڈینگی واک کامقصدشہریوں میں ڈینگی بیماری سے بچاؤسے متعلق آگاہی فراہم کرناہے۔
صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی اینٹی ڈینگی ڈیسک بنائے گئے ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ شہریوں کواپنے گھروں، دوکانوں اورورک پلیسزکوصاف ستھرارکھ کرڈینگی بیماری پرقابوپانے میں اہم کرداراداکرناچاہیئے۔ محکمہ صحت پنجاب ڈینگی پرقابوپانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہاہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 29 جولائی 2019

Share On Whatsapp