BelAZ 75710 - World’s Largest And Heaviest Dump Truck

بیل آز 75710۔ دنیا کا سب سے اونچا اور بھاری ڈمپ ٹرک

دنیا کے سب سے اونچے  ڈمپ ٹرکBelAZ 75710 کو  بیل آز نے بنایا ہے۔ اس زبردست ڈمپ ٹرک کی لوڈ کی گنجائش 496 ٹن ہے۔ یہ ڈمپ ٹرک 4600 ہارس پاور استعمال کرتا ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 میل فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ بیل آز75710   کی اونچائی 9 میٹر ہے۔ اس کے  صرف ٹائروں کی بلندی  عام انسان کے قد سے دوگنا ہے۔  یہ ڈمپ ٹرک اونچا  ہی نہیں بلکہ بھاری بھی ہے۔ اس کا وزن 7 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ ہے۔

یعنی اس کا وزن 215 گاڑیوں کے برابر ہے۔
اس ٹرک کو بنانے کا بنیادی مقصد کان سے میٹریل کو دوسری جگہ منتقل کرنا ہے۔ یہ ٹرک 9 لاکھ 92 ہزار پاؤنڈ یا 4 لاکھ 50 ہزار کلوگرام وزن اٹھا سکتا ہے۔اتنی زیادہ گنجائش کی وجہ سے اسے استعمال کرنے والی کمپنیوں  کا کام کافی آسان ہوجاتا ہے تاہم یہ آسانی سستی نہیں ہے۔ اس ٹرک کی قیمت 60 لاکھ امریکی ڈالر یا  تقریباً 97 کروڑ پاکستانی روپے ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 28 جولائی 2019

BelAZ 75710 - World’s Largest And Heaviest Dump Truck
Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں