Polish Village Where Boys Are Rarely Born Offers To Reward First Couple To Have A Son

پولینڈ کے اس گاؤں میں صرف بیٹیاں پیدا ہوتی ہیں۔ جس جوڑے کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا، اسے انعام ملے گا

جنوبی پولینڈ میں چیک ری پبلک کی سرحد کے قریب مییستسہ اودژانگسکیہ نامی ایک چھوٹا سا گاؤں واقع ہے۔ گاؤں کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ  بیٹا پیدا کرنے والے کسی بھی خاندان کو انعام دیں گے۔اس گاؤں میں پچھلے 9 سالوں سے کوئی لڑکا پیدا نہیں ہوا۔ گاؤں کے سب سے  کم عمر لڑکے کی عمر میں اس وقت 12 سال ہے۔
کوئی نہیں جانتا کہ ایسا کیوں ہے لیکن مییستسہ اودژانگسکیہ میں لڑکے بہت کم پیدا ہوتے ہیں۔

اس گاؤں میں عورتوں کی تعداد بھی مردوں سے کافی زیادہ  ہوگئی ہے۔ا س گاؤں میں 300 سے زیادہ  عورتیں رہتی ہیں۔
گاؤں کے میئر رجمنڈ فریسچکو نے حال ہی میں پولش رپورٹروں کو بتایا کہ  تاریخی  ریکارڈ اور رجسٹر برتھ سرٹیفیکیٹس  کو دیکھ کر وہ تصدیق کرتے ہیں کہ گاؤں میں بیٹیوں کا کم پیدا ہونا کافی پرانی  بات ہے۔انہوں نے اس جوڑے کےلیے انعام کا اعلان بھی کیا، جن کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گاؤں میں زیادہ تر لڑکیاں ہی پیدا ہوتی ہیں جبکہ لڑکوں کی پیدائش بہت کم ہوتی ہے، یہ کیوں ہوتا ہے، اس کی وضاحت نہیں کی جا سکتی۔
گاؤں میں فائربرگیڈ کے رضاکار سربراہ  ٹوماسز گولاسز کا کہنا ہے کہ اُن  کے عملے میں بھی زیادہ تر عورتیں ہیں، وہ خود بھی بیٹا چاہتے ہیں لیکن تاریخی ریکارڈ کے مطابق ایسا ہونے کے چانس کافی کم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کئی دہائیوں پہلے اس گاؤں میں آئے تھے، انہوں نے مقامی لڑکی سے شادی کی ، اُن کی دو بیٹیاں ہیں  لیکن انہیں اب بھی بیٹے کی خواہش ہے۔اُن کا خیال ہے کہ شاید اس گاؤں کی عورتیں بیٹوں کو جنم نہیں دیتیں۔
مییستسہ اودژانگسکیہ میں عورتوں کی زیادہ تعداد کی خبریں اسی ہفتے پولینڈ میں وائرل ہوئیں تو یونیورسٹی آف وارسا کے ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل جنیٹکس کے سربراہ رافال پلوسکی کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہو گئی۔
اُن کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے لڑکیوں کے والدین کی ایک دوسرے کا تعلق دیکھنا چاہیے کہ آیا دونوں ایک ہی نسل سے ہیں یا مختلف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد والدین اور بچوں کا انٹرویو کرنا چاہیے تاک  ماحولیاتی حالات بھی دیکھیں جا سکیں۔
جب تک ان سوالوں کے جواب نہیں ملتے گاؤں کے میئر نے گاؤں میں بیٹا پیدا کرنے والے والدین کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ انعام میں کیا دیا جائے گا لیکن اُن کا کہنا ہے کہ یہ انعام جوڑے کے لیے پرکشش ہوگا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 26 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں