ایران کے 1000 کلو میٹر تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل تجربے کا انکشاف

میزائل تجربہ امریکی مال بردار جہازوں اور یا فوجی اڈوں کے لیے خطرہ نہیں بنا،ذرائع امریکی محکمہ دفاع

واشنگٹن : مغربی میڈیانے مختلف ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حال ہی میں ایک ایسے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو ایک ہزار کلو میٹر فاصلے تک مار کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگان نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران نے درمیانے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو ایک ہزار کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ذرائع کا کہناتھا کہ میزائل تجربہ امریکی مال بردار جہازوں اور یا فوجی اڈوں کے لیے خطرہ نہیں بنا۔ قبل ازیں ایران نے بدھ کے روز درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنیکا دعویٰ کیا تھا۔ ایران کا کہنا تھا کہ اس تجربے کا مقصد ایران کی دفاعی صلاحیت کو بہتر بنانا یے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 26 جولائی 2019

Share On Whatsapp