وزیراعظم کے صحت انصاف پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں چار لاکھ پچاس ہزار سے زائد صحت انصاف کارڈ تقسیم

اسلام آباد : وزیر اعظم کے صحت انصاف پروگرام کے تحت خیبر پختون خوا کے قبائلی اضلاع میں چار لاکھ پچاس ہزار سے زائد صحت انصاف کارڈ تقسیم کر دئیے گئے ہیں، کارڈ کے ذریعے تین لاکھ روپے سے لیکر سات لاکھ بیس ہزار روپے تک علاج کروایا جاسکتا ہے۔خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر صحت اقبال تنولی نے جمعہ کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے صحت انصاف پروگرام کے تحت خیبر پختون خوا کے قبائلی اضلاع میں صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اب تک چار لاکھ پچاس ہزار سے زائد قبائلی عوام کو صحت انصاف کارڈ تقسیم کر دئیے گئے ہیں ۔
قبائلی عوام کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کے لیے ہر ضلع کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں کائونٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں سے کارڈ وصول کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام قبائلی عوام کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت تمام قبائلی عوام کو جو قومی شناختی کارڈ رکھتے ہیں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے پروگرام کے قبائلی عوام کو آٹھ لاکھ صحت انصاف کارڈ فراہم کئیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے صحت انصاف پروگرام کے تحت تین لاکھ روپے تک مختلف امراض کا علاج کروایا جاسکتا ہے جبکہ مہلک امراض کے علاج کے لئے کارڈ کو سات لاکھ بیس ہزار روپے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 26 جولائی 2019

Share On Whatsapp