فیس بک اور گوگل سمیت متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو زیادہ ریگولیٹ کیا جائے، آسٹریلوی رپورٹ

کینبرا : آسٹریلوی حکومت سرچ انجن گوگل اور سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک کو زیادہ ریگولیٹ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو جاری کردہ ایک حکومتی رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ یہ اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز دیگر میڈیا کاروباری پلیٹ فارمز کے لیے ڈیلز زیادہ منصفانہ بنائیں اور انفرادی صارفین کے ڈیٹا کا تحفظ زیادہ بہتر بنایا جائے۔ صارفین کے کمیشن نے اس رپورٹ کی تیاری میں اٹھارہ ماہ لگائے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ہونے والی تجارت کی حرکیات کا بغور مشاہدہ کرنے کے بعد یہ تجاویز پیش کیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 26 جولائی 2019

Share On Whatsapp