ایران سے کشیدگی میں کمی کے لیے تہران جانا پڑا توجائوں گا،امریکی وزیرخارجہ کا اعلان

واشنگٹن : امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران اور امریکامیں کشیدگی ختم کرنے کے لیے اگر انہیں مٴْذاکرات کے لیے تہران جانا پڑا تو جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہاکہ ایران اور امریکامیں کشیدگی ختم کرنے کے لیے اگر انہیں مٴْذاکرات کے لیے تہران جانا پڑا تو جائیں گے،واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی گذشتہ برس اس وقت پیدا ہوگئی تھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 2015ء میں طے پایا جوہری معاہدہ منسوخ کرنے کے ساتھ ایران پرعاید سابقہ پابندیاں بحال کردی تھیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 26 جولائی 2019

Share On Whatsapp