Idaho Man Covers Wife In Plastic Wrap For Guinness World Record

ایڈاہو کے شخص نے بیوی کو پلاسٹک ٹیپ میں لپیٹ کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنا لیا


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87

ایڈاہو، امریکا سے تعلق رکھنے والے شخص  نے ایک سو سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے بعد ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔انہوں نے 1 منٹ اور 57 سیکنڈ میں اپنی بیوی کو پلاسٹک ٹیپ میں لپیٹ کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
ڈیوڈ رش اب سے پہلے ایک سو سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نیا ریکارڈ بنانے کےلیے انہوں نے  4 بار پریکٹس کی اور تقریباً ایک درجن بار باضابطہ   کوششیں کیں۔


انہوں نے بتایا کہ ریکارڈ بنانے کے لیے انہیں اپنی بیوی کے پاؤں سے لیکر گردن تک پلاسٹک ٹیپ اس طرح لپیٹنی تھی کہ  جسم اور کپڑوں کا کوئی حصہ رہ نہ جاتا۔
ڈیوڈ نے بتایا کہ   ریکارڈ بنانے کی کوشش کرتے ہوئے  ٹیپ بہت بار ٹوٹی۔ خاص طور پر جوڑوں  پر ٹیپ لپیٹنا کافی مشکل ثابت ہوا۔
تاہم بتدریج انہوں نے یہ 1 منٹ 57 سیکنڈ میں یہ معرکہ سر انجام دے ہی لیا۔ انہوں نے پچھلا ریکارڈ صرف دو سکینڈ کے فرق سے  توڑا۔
ڈیوڈ اس سے پہلے 146 بلیو بیری کو ایک ساتھ منہ میں رکھنے، ناخنوں سے 200 غبارے پھاڑنے اور ایک منٹ میں 64 بار جلتی ہوئی تلوار اچھالنے کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 25 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں