بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک

محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی سے محفوظ رہنے کے لیے معلوماتی پمفلٹ کی تقسیم شروع کردی

نئی دہلی : بھارتی ریاست بہار میں موسلا دھار بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 23 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں کھیتوں ، پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 23 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ چار دنوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے آسمانی بجلی سے محفوظ رہنے کے لیے معلومات پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔واضح رہے کہ بہار میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہیجس کے نتیجے میں اب تک50سے زائد افرادہلاک ہو چکے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 25 جولائی 2019

Share On Whatsapp