بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پلگھر میں 12منٹ میں 4 زلزلے

نئی دہلی ۔ : بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے ضلع پلگھر میں بدھ کی شام کو7 زلزلوں کے بعد جمعرات کی صبح 12منٹ میں مزید 4 زلزلے محسوس کئے گئے جو معمولی نوعیت کے تھے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق پلگھر کے شہر تلساری میں ڈاہانو کے علاقے میں جمعرات کی صبح پہلا زلزلہ ایک بج کر3 منٹ پر آیا جس کی شدت 3.8 تھی، اس کے بعد ایک بج کر 15 منٹ تک مزید 3 زلزلے آئے جن کی شدت 3.6 ، 2.9 اور 2.8ریکارڈ کی گئی۔زلزلوں کے باعث ڈاہانو میں گھر کی دیوار گرنے سے 55 سالہ شخص ہلاک ہو گیا جبکہ زلزلے کے جھٹکے صنعتی علاقے بوئیسر میں بھی محسوس کئے گئے۔ بارش کی وجہ سے لوگ گھروں سے باہر نہیں نکل سکے۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں اس سے قبل بدھ کی شام سے سات زلزلے محسوس کئے گئے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 25 جولائی 2019

Share On Whatsapp