Nike's "Rarest" Pair Of Sneakers "Moon Shoe" Sells For Record $437,500

نائیکی کے نایاب ترین جوتے”مون شو“ ریکارڈ 437500 ڈالر میں فروخت ہوئے

جوتوں کی فروخت کے حوالے سے ایک نیا عالمی ریکارڈ منگل کو اس وقت بنا جب ایک نیلام گھر ساتھیبز نے نائیکی کا 1972 کا بنایا مون شو 437,500 ڈالر میں فروخت کیا۔
اس فروخت نے 2017 میں، 1984 اولمپک باسکٹ بال میں مائیکل جورڈن کے  پہننے ہوئے  جوتوں کی  190,373 ڈالر میں فروخت  کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
سوتھیبز کا اندازہ تھا کہ یہ جوتے 1 لاکھ 60 ہزار میں فروخت ہونگے۔

ان جوتوں کو کینیڈا کے شوقین مائلز نڈال نے خریدا ہے۔ وہ اس سے پہلے بھی 99 نایاب جوتے خرید چکے ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ  نائیکی مون شوز  کے نایاب ترین جوڑے کو پا کر بےانتہا خوش ہیں۔یہ نایاب جوتے کھیلوں اور پاپ کلچر کا اہم نوادر ہے۔
نائیکی کے شریک بانی بل باؤرمین نے مون شو کو 1972 اولمپکس کے ٹرائل کے لیے ڈیزائن کیا تھا۔سوتھیبز کا کہنا ہے کہ مون شو کے صرف 12 جوڑے  بنائے گئے تھے۔
منگل کو فروخت ہونے جوتے  مون شو کا واحد معلوم جوڑا تھے۔
نیلام گھر سوتھیبز نے  جوتے فروخت کرنے والی ایک اور کمپنی  سٹیڈیم گڈز کے ساتھ مل کر 100 نایاب جوتے بھی فروخت کیے ہیں۔ 61 سالہ ندال نے 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر میں  ان میں سے 99 جوتے خریدے۔ نڈال کے ذاتی عجائب گھر میں بہت سے نایاب جوتے ہیں۔ ان میں سے کئی جوتوں کامیاب فلموں میں بھی استعمال ہوئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 25 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں