فرانس میں دو چھوٹے برطانوی طیاروں کے درمیان تصادم

, پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ،دوسرے طیارے کا پائلٹ اور مسافر شدید زخمی

پیرس : فرانس میں دو چھوٹے برطانوی طیاروں کے درمیان تصادم میں پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ دوسرے طیارے کا پائلٹ اور مسافر شدید زخمی ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کی سرحد کے نزدیک دو چھوٹے برطانوی طیارے آپس میں ٹکرا کر زمین بوس ہوگئے جس کے نتیجے میں ایک طیارے کے پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ دوسرے طیارے میں سوار پائلٹ اور مسافر زخمی ہیں۔
ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغازکرتے ہوئے دوسرے طیارے کے پائلٹ اور مسافر کو بچالیا جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے برطانوی شہری ہیں جن کی عمریں 30 سے 50 سال کے درمیان ہیں۔دونوں طیاروں نے فرانس کے جنوبی شہر سے پرواز سے بھری تھی تاہم حادثے کی وجہ کا تاحال تعین نہیں کیا جاسکا ہے، تحقیقات کے لیے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 24 جولائی 2019

Share On Whatsapp