میکسیکو ،چھوٹا طیارہ گرکر تباہ،4افراد ہلاک

میکسیکو سیٹی : میکسیکو میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جسکے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ سیوادا کیوایوئیمکو کے نزدیک کمرشل راہداری سے پرواز سے کچھ دیر بعد چھوٹا طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جسکے نتیجے میں طیارے میں سوار چار افراد ہلاک ہوگئے جس میں ایک خاتون بھی شامل تھی سول ایوای ایشن حکام نے طیارہ گرنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی ہیں

تاریخ اشاعت : بدھ 24 جولائی 2019

Share On Whatsapp