مہوش حیات کو تمغہ امتیاز کس حکومتی وزیر کی وجہ سے ملا راز سے پردہ اٹھ گیا

اداکارہ کوتمغہ ملنے کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے راز سے پردہ اٹھا دیا

اسلام آباد : اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے پر سوشل میڈیا پر خوب بحث ہوئی تھی اور بہت سے لوگوں نے مہوش حیات کو تنقید کا نشانہ بنا یا تھا اور سوال اٹھا یاتھا کہ انہیں تمغہ امتیاز کس کے کہنے پر دیا جا رہا ہے اب لوگوں کو ان کے سوال کا جواب مل گیاہے اس حوالے سے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے راز سے پردہ اٹھا دیا ۔گذشتہ دنوں نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اینکر پرسن کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ مہوش حیات کا نام کسی اور نے نہیں بلکہ خود انہوں نے تجویز کیا تھا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میں مہوش حیات کو جانتا نہیں، میں پہلی بار مہوش حیات کو ایوان صدر میں ملا جس دن انہیں یہ ایوارڈ دیا جانا تھا، ان کا نام تجویز کرنے کی وجہ بالکل سادہ ہے ان کی تین فلموں کی کمائی ایک بلین روپے تھی اور فلموں کی کمائی کا یہ اعزاز کسی اور اداکار یا اداکارہ کے حصے نہیں آیا۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میرے علم میں بات لائی گئی وسیم اکرم، وقار یونس، ریما خان، بابرہ شریف جیسی شخصیات کو کبھی ایوارڈ نہیں دیا گیا جن کی اپنی اپنی فیلڈ میں گراں قدر خدمات ہیں تو ہم نے فیصلہ کیا کہ انہیں بھی ایوارڈ دیئے جائیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 23 جولائی 2019

Share On Whatsapp