صوبہ بھرمیں ڈینگی بیماری سے بچائو کیلئے حفاظتی اقدامات اٹھانے کے حوالہ سے خصوصی آگاہی مہم شروع کی جائے‘یاسمین راشد

ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام محکمہ جات کومل کرکام کرناہوگا، ڈینگی لارواپرقابوپانے کیلئے تمام تراقدامات اٹھائے جائیں‘صوبائی وزیر صحت

لاہور : صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں وزیرخزانہ ہاشم جواں بخت، وزیرہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ یاسر ہمایوں، صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرزاہداخترزمان، سپیشل سیکرٹریزصحت میاں شکیل اورمدثروحیدملک، صوبائی سیکرٹری لیبراینڈہیومن ریسارسزسارہ اسلم، کمشنرلاہورڈویژن بلال سعیدلودھی اورایس پی سکیورٹی لاہورمحمدنوید،محکمہ تعلقات عامہ سے جاویدیونس اورعبدالواحد، ڈاکٹرفیصل مسعوداورڈاکٹروسیم، ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر، پی آئی ٹی بی، پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن، ڈی ایچ اے، ٹرانسپورٹ، ریلوے، ایل ڈی اے، ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو، سوشل ویلفیئر، ایس این جی پی ایل، فشریز، اوقاف، خزانہ، سپیشل برانچ، موسمیات، انہار اورمحکمہ ماحولیات کے افسران کی شرکت۔
اجلاس میں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے پنجاب بھرمیں انسدادڈینگی مہم کے حوالہ سے اٹھائے گئے اقدامات کاجائزہ لیا۔صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرزاہداخترزمان نے وزیرصحت پنجاب کوانسدادڈینگی مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ صوبہ بھرمیں ڈینگی بیماری سے بچاوکیلئے حفاظتی اقدامات اٹھانے کے حوالہ سے خصوصی آگاہی مہم شروع کی جائے۔
ڈینگی کوتیزی سے پھیلنے سے روکناہوگا۔ تمام کمشنرزاورڈی سیزاپنے اضلاع میں ڈینگی سے بچاوکیلئے حفاظتی اقدامات بارے موئثرآگاہی مہم کویقینی بنائیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے گھروں، دوکانوں، ورک پلیسز ودیگرمقامات کوصاف ستھرارکھ کرڈینگی پرقابوپانے کیلئے اہم کرداراداکرناچاہیے ۔ڈینگی پرقابوپانے کیلئے تمام محکمہ جات کومل کرکام کرناہوگا۔ ڈینگی لارواپرقابوپانے کیلئے تمام تراقدامات اٹھائے جائیں۔

تاریخ اشاعت : پیر 22 جولائی 2019

Share On Whatsapp