ْحق نواز پارک میں ریسلنگ ایسوسی ایشن ڈیرہ کے زیر اہتمام روایتی کشتیوں کے مقابلوں کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان : حق نواز پارک میں ریسلنگ ایسوسی ایشن ڈیرہ کے زیر اہتمام روایتی کشتیوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاوہ پنجاب کے مختلف علاقوں فیصل آباد ،بھکر سمیت دیگرشہروں کے نامور پہلوانوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر صدر ریسلنگ ایسوسی ایشن و صدر ڈیرہ پریس کلب محمد یسین قریشی ،جنرل سیکرٹری عبد الغفور پہلوان گولڈ میڈلسٹ اورچیئر مین زاہد محب اللہ ایڈوکیٹ کے علاوہ روایتی کشتیوں کے شائقین نے کثیر تعداد میں موجود تھے اور انہوں نے کشتی کے مقابلوں کو خوب انجوائے کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو داد تحسین پیش کیا ۔
کشتی کے مقابلوں کی خاص بات آٹھ آٹھ سال کے دو کمسن پہلوانوں بشیر پہلوان اور زمان حسین پہلوان کی دنگل میں شرکت تھی ۔۔ دنگل کا مقصد منشیات سے نفرت تھا اور صحت مندانہ سر گرمیوں کا فروغ تھا دنگل میں حماد پہلوان ،حمار پہلوان ،انعام پہلوان ،شیریں پہلوان اور وقار پہلوان کشتیوں کے سخت مقابلوں کے بعدکامیابی حاصل کرکے فاتح قرار پائے ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 20 جولائی 2019

Share On Whatsapp