ورلڈ کپ ہیرو بین سٹوکس حیران کن طور پر نیوزی لینڈر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد

آکلیند : آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے ہیرو انگلش آل رائونڈر بین سٹوکس کو حیران کن طور پر نیوزی لینڈر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد کر لیا گیا۔ سٹوکس کی پیدائش کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ میں ہوئی تھی لیکن بعدازاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ برطانیہ منتقل ہو گئے تھے اور انہوں نے انگلینڈ کی طرف سے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں سٹوکس کو نیوزی لینڈر آف دی ایئر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے تاہم اس کا باضابطہ طور پر اعلان ابھی نہیں ہوا، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن جو کہ ورلڈ کپ میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے تھے بھی ایوارڈ کی فہرست میں شامل ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 20 جولائی 2019

Share On Whatsapp