Woman Boards Luggage Belt Assuming It Would Take Her To The Plane

خاتون جہاز میں سوار ہونے کے لیے سامان کی بیلٹ پر بیٹھ گئی۔ ویڈیو وائرل

پہلی دفعہ ہوائی سفر کرنے والوں کو جہازوں کے ساتھ ساتھ  ائیرپورٹس بھی پریشان کر دیتے ہں۔ ایک وائرل ویڈیو کو دیکھ کا  اس بات پر یقین مزید پختہ ہوجاتا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون ، جو پہلی بار جہاز میں سفر کر رہی تھیں وہ، چیک اِن کاؤنٹر کے ساتھ سامان کی بیلٹ پر بیٹھ گئیں۔ انہوں نے سوچا کہ سامان کی بیلٹ پر بیٹھنے سے وہ سیدھا جہاز میں پہنچ جائیں گی۔


یہ وائرل ویڈیو ترکی کےاستنبول ائیرپورٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کی ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلتا ہے کہ خاتون کاؤنٹر پر اپنا سامان چیک اِن کر رہی تھیں۔اس کے بعد وہ ٹرمینل کی طرف جانے کی بجائے  سامان لے جانے والی بیلٹ پر چڑھ گئی۔ اس دوران ساتھ موجود لوگ بھی انہیں حیرت سے دیکھ رہے تھے۔بیلٹ پر چڑھنے کے بعد  خاتون اپنا توازن برقرار نہیں رکھ سکیں اور نیچے گر گئیں۔ اس کے بعد ائیر لائن کئی ملازم اُن کی مدد کو دوڑے۔
ٹوئٹر اور فیس بک  پر یہ ویڈیو پوسٹ ہونے کے بعد تیزی سے وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر کافی دلچسپ تبصرے کیے۔


تاریخ اشاعت : جمعہ 19 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں