Indian Man Hasn’t Cut Or Washed His Hair In 40 Years

بھارتی شخص نے گزشتہ 40 سال سے نہ اپنے بال کاٹے اور نہ ہی دھوئے ہیں

کئی لوگ  ریکارڈ بنانے کے لیے کئی دہائیوں تک  اپنے بال نہیں کٹواتے  تاہم یہ  لوگ اپنے بال اچھی طرح دھوتے ضرور ہیں حالانکہ انہیں بالوں کے دھونے میں کئی کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں۔
بھارت میں ایک 63 سالہ شخص ایسے بھی ہیں، جنہوں نے 40 سالوں سے اپنے بال نہیں کٹوائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے 6 فٹ لمبے  بالوں کو   40 سالوں سے اپنے بالوں کو دھویا بھی نہیں ہے۔


بھارت کی مشرقی ریاست بہار  کے مندادا گاؤں کے رہائشی سکل دیو ٹڈو کا دعویٰ ہے کہ جب وہ 22 سال کے تھے، تب سے ہی اپنے بال بڑھا رہے ہیں۔کچھ وجوہات کی بنا پر وہ سارے سال ہی اپنے بال نہیں کٹوا سکے تھے۔ ایک صبح جاگے تو انہیں لگا کہ  اُن کے بال الجھ کر گتھی (جٹا)  بن گئے ہیں۔ انہوں نے اسے  ہندؤوں کے خدا شیوا کی رحمت سمجھا  اور اس دن سے اپنے بال کٹوانا اور دھونا بند کر دئیے۔
آج اُن کےبالوں کی گتھی 6 فٹ کی ہے اور اُنکے  پیچھے زمین تک لٹکتی ہے، جس سے اُن کے بال مزید گندے ہو  جاتے ہیں۔
سکل جہاں کہیں جاتے ہیں، اپنے سر پر ایک سفیدکپڑا لپیٹ لیتے ہیں۔جب سے انہوں نے بال بڑھانے شروع کیے ہیں، لوگوں نے انہیں عزت دینے کے لیےمہاتما جی کے نام سے پکارنا شروع کر دیا ہے۔لوگ سمجھتے ہیں کہ اُن کے پاس خفیہ طاقتیں ہیں۔پورے بھارت سے لوگ اُن سے ملنے  آتے ہیں تاکہ بالوں کے حوالے سے اُن کے گھریلو ٹوٹکے معلوم کر سکیں۔
سکل وہ پہلے بھارتی نہیں جن کے بال بہت زیادہ بڑے ہیں۔تین سال پہلے  گجرات کے  سیوجی بھائی راتھوا کے بالوں کی پیمائش 19 میٹر تھی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 جولائی 2019

Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں