آل خیبرپختونخواانٹر اکیڈمی انڈر17 کرکٹ ٹورنامنٹ اگست کے آخر میں پشاورمیں منعقد ہوگا

پشاور : ملک کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام آل خیبرپختونخواانٹر اکیڈمی انڈر17 کرکٹ ٹورنامنٹ اگست کے آخر میں پشاورمیں منعقد ہوگا ، ان خیالا ت کا اظہار ملک کرکٹ اکیڈمی پشاور کے ایم ڈی ملک فرمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں لیگ کی بنیاد پر کھیلاجائیگا جس میں شرکت کیلئے تمام اکیڈمیز پانچ اگست تک اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں ، ٹورنامنٹ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس ، مردان سپورٹس کمپلیکس اور ممتاز گرائونڈپر منعقد ہوگا، ٹیم رجسٹریشن کیلئے ان نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں ، 03339128848

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 جولائی 2019

Share On Whatsapp