لیہ، ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد

لیہ۔ : ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید کی ضلع لیہ میں کھیلوں کے فروغ اور مواقع فراہم کرنے کے لیے دی گئی ہدایت پر ڈی او سپورٹس امتیاز احمدبھٹی نے ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ کا انعقاد عمل میں لایاگیا ہے جس کے تحت زینتھ فٹ بال کلب لیہ اور داتا فٹبال کلب فتح پور کے درمیان میچ ہواجو زینتھ کلب نے جیت لیا۔میچ کے مہمان خصوصی ڈاکٹر موسی کاظم تھے۔ڈسٹرکٹ پریمیئرلیگ کے سلسلہ میں الفتح کلب کا میچ خان کلب کروڑ کے درمیان منعقدہواجو الفتح کلب نے جیت لیا۔مزید میچ ہاوسنگ یونائٹیڈ،مارننگ کلب،شاہین کلب ،چٹان کلب ،مراد کلب 84ٹی ڈی اے کے درمیان کھیلے جارہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 18 جولائی 2019

Share On Whatsapp