Tourists Play With Tiny But Deadly Octopus With Enough Venom To Kill 26 People

اس چھوٹے آکٹوپس کا زہر ایک منٹ میں 26 افراد کو ہلاک کر سکتا ہے لیکن سیاح اس سےکھیلتے رہے


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
آسٹریلیا آئے ہوئے دوبرطانوی سیاح بجا طور پر خود کو خوش قسمت تصور کر سکتے ہیں۔ یہ دونوں ایک چھوٹے بلیو -رنگڈ آکٹوپس   سے بے پروائی سےکھیلتے رہے۔ یہ آکٹوپس اتنا زہریلا ہوتا ہے کہ  ایک منٹ میں 26 بالغ افراد کو موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے۔
فیس بک کے ایک گروپ میں پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ  روز ساؤنڈرز اور جون پاؤل لینن  اس زہریلے آکٹوپس  سے کھیل رہے ہیں اور اسے اپنی جلد کو چھونے دے رہے ہیں۔
انہیں یہ احساس  ہی نہیں تھا  کہ اس آکٹوپس کے ایک  بار کاٹنے سے  وہ  درد ناک موت کا شکار ہو جائیں گے۔یہ وونوں سیاح آسٹریلیا میں مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ  ایک پیلے ور نیلے دھبوں والا آکٹوپس پکڑا گیا۔انہوں نے اس آکٹوپس سے فاصلہ رکھنے کی بجائے اس سے کھیلنا شروع کر دیا۔ یہ دونوں  اس زہریلے آکٹوپس کو ہاتھوں سے پکڑ کر  لہراتے اور ہنستے رہے۔

روز نے فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے   دو دن تک  غروب آفتاب کےحیرت انگیز  مناظر  دیکھے، ڈولفن دیکھی، انہوں نے مچھلیاں پکڑی اور ایک بلیو رنگڈ آکٹوپس پکڑا۔ یہ دنیا کے  خطرناک ترین جانوروں میں سے ایک ہے لیکن انہیں اس کا احساس ہی نہیں ہوا۔
بلیو رنگڈ آکٹوپس آسٹریلیا کا سب سے زیادہ ہلاکت خیز جانور ہے۔ اس کے چھوٹے سے جسم میں اتنا زیادہ زہر ہوتا ہے کہ 26 بالغ انسانوں کو موت کے گھات اتار سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ  جب یہ آکٹوپس کاٹتا ہے تو  انسان کو محسوس بھی نہیں ہوتا لیکن جلد ہی انسان مکمل مفلوج ہوجاتا ہے ۔ اس کےکاٹنے کے چند منٹ بعد ہونٹ اور زبان سُن ہو جاتے ہیں، سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے اور جلد ہی سانس لینے والے عضلات بھی  مفلوج ہو جاتےہیں۔اس کے کاٹنے کے بعد شکار بے ہوش ہو جاتا ہے اور اپنا نام پکارے جانے پر جواب نہیں دے سکتا۔
اس  آکٹوپس کے جسم پر  نیلے دھبے اس وقت نمودار ہوتے ہیں، جب یہ خود کو خطرے میں محسوس کرتا ہے ، اس کا مطلب ہے کہ برطانوی سیاح بھی شدید خطرے میں تھے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے اُن کی ویڈیو پر کافی منفی تبصرے کیے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ احمقانہ موت  کے قریب سے ہو کر آئے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 17 جولائی 2019

Tourists Play With Tiny But Deadly Octopus With Enough Venom To Kill 26 People
Share On Whatsapp
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں