شہداء پاکستان ایس ایس بی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل میچ کل کھیلا جائیگا

کراچی : شہداء پاکستان ایس ایس بی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل کل جمعرات کو کھیلا جائیگا۔ پاکستان سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد کے مطابق انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر شہداء پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل (آج) جمعرات کو کھیلا جائیگا۔ سیمی فائنل کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی و سابق وفاقی وزیر اقبال محمد علی خان ہوں گے۔ اس موقع پر کھیلوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود ہوں گی۔

تاریخ اشاعت : بدھ 17 جولائی 2019

Share On Whatsapp